4 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی طبی برادری کے ایک ہزار ڈاکٹروں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام کھلا خط بھیج کر بحرین کے ڈاکٹروں کے خلاف قرون وسطی کے ظالمانہ ہنتھکنڈے آزمائے جانے کی مذمت کی ہے ۔

ابنا: ایران کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ بحرین کے ڈاکٹروں کو اس طرح کے ظلم و ستم سے بچایا جائے۔ بان کی مون کے نام ایرانی ڈاکٹروں کے کھلے خط میں آیا ہے کہ ایسے عالم میں جبکہ اسلامی ملکوں میں عوامی تحریکيں کامیاب ہونے کو ہیں، بحرین میں ہمارے ڈاکٹر بھائیوں کو طبی ذمہ داریاں پوری کرنے اور زخمیوں کا علاج کرنے کے جرم میں قید کرکے جسمانی ایذائيں پہنچائي جارہی ہیں اور اب انہیں فوجی عدالتوں میں پیش کر کے بےبنیاد الزامات کے تحت کئی برس قید کی سزائيں سنائي جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے کئي ڈاکٹرں اور نرسوں کو زخمی انقلابیوں کا علاج کرنے کی پاداش میں پانچ سے پندرہ برس قید کی سزا سنائي ہے۔.........../169